31 مئی، 2017، 11:14 PM

داعش نے کابل کے خونی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی/600 روزدار افراد ہلاک اور زخمی

داعش نے کابل کے خونی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی/600 روزدار افراد ہلاک اور زخمی

سعودی عرب اور امریکہ سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خونی بم دھماکے میں 600 روزدار مسلمانوں کے بہیمانہ، وحشیانہ اور سفاکانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

مہر خبررساں  نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خونی بم دھماکے میں 600 روزدار مسلمانوں کے بہیمانہ، وحشیانہ اور سفاکانہ  قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایک کار بم دھماکہ تھا جو کابل کے علاقے وزیر اکبر خان کے نزدیک اس مقام پر ہوا جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں جبکہ کابل صدارتی محل بھی قریب میں ہی واقع ہے۔جرمن سفارت خانے کے قریب ہونے والے اس بم دھماکے میں 100 افراد ہلاک جبکہ 500  زخمی ہوگئے ہیں۔اس خونی اور خوفناک بم دھماکے کی ذمہد اری سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے ۔ اس سے قبل افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے کہا کہ کہ امریکہ افغانستنا میں داعش کی جڑیں مضبوط کررہا ہے اور داعش کو سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News ID 1872874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha